پیر, جولائی 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ: ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد جاں بحق؛...

کوئٹہ: ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کا حملہ، 4 افراد جاں بحق؛ قبائلی عمائدین کو مشترکہ سیکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنے کی یقین دہانی

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مسلح افراد کے حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

ہنہ اوڑک واقعے کے خلاف ائیرپورٹ روڈ پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا اور سڑک بلاک کر دی۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے رات واقعے کے بعد علاقے کا دورہ کر کے کلی بابری میں قبائلی عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقات کی اور قبائلی عمائدین کو مشترکہ سکیورٹی چیک پوسٹ قائم کرنےکی یقین دہانی کروائی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ہنہ اوڑک میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں مقامی قبائلی افراد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا۔

گزشتہ مضمون
RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے