ہفتہ, جولائی 4, 2026
ہوماہم خبریںموجودہ نظامِ تعلیم غیر مؤثر، صرف ڈگری کے حصول تک محدود ہے:...

موجودہ نظامِ تعلیم غیر مؤثر، صرف ڈگری کے حصول تک محدود ہے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں جو نظامِ تعلیم ہے وہ غیر مؤثر ہے۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نظام تعلیم صرف ڈگری کے حصول تک محدود ہے، سوسائٹی میں رول ماڈل بنیں نہ کہ صرف ڈگری حاصل کریں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی زیادہ تر آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ان کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکمرانوں کی ضروریات یا سپر پاور کی ضرورت کے مطابق اپنی تاریخ کو ختم کیا۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ڈیڑھ دو سال میں جو سفر طے کیا ہے اس کی مثال 72 سال میں نہیں ملتی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے