جمعہ, جولائی 3, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںتہران: امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے:...

تہران: امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: باقر قالیباف

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقرقالیباف نے کہا ہےکہ امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف سے چینی پیپلز کانگریس کے نائب صدرکی ملاقات ہوئی جس دوران باقی قالیباف نے کہا کہ چین ایران کے درمیان سیاسی اقتصادی تعاون کو سراہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کومزید فروغ دیں گے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ ایران چین کے مضبوط تعلقات دنیا میں کشیدگی کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوں گے، چین ایک ایسا ملک ہے جو مشکل اوقات میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے، آبنائے ہرمز میں چینی جہازوں کی آمدورفت سے متعلق مسائل حل کردیے ہیں تاہم امریکا کو آبنائے ہرمزمیں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ ہوئے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا، خطے میں ایران کی دفاعی قوت اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنے سے روک دے گی، منظم حکمتِ عملی، درست سیاسی اقدامات کے ذریعے ان کشیدگیوں کو کم کرنا ہوگا۔

اس موقع پرچینی پیپلز کانگریس کے نائب صدرنے کہا کہ چین اور ایران کی دوستی بہت قدیم ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے