بدھ, جولائی 1, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی تازہ فہرستوں کا تبادلہ مکمل ہو گیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں 735 پاکستانی قید ہیں، جبکہ پاکستان نے بھی اپنے ملک میں موجود 250 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ قونصلر رسائی معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا باقاعدہ تبادلہ مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنی تحویل میں موجود پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کے حوالے کی۔ فہرست کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں 735 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ان پاکستانی قیدیوں میں 306 ماہی گیر جبکہ 447 دیگر قیدی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی اپنے ملک میں موجود 250 بھارتی قیدیوں کی فہرست دفتر خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر اہلکار کے حوالے کر دی۔

یہ فہرستوں کا تبادلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا گیا، جس کے مطابق دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی تازہ فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کرتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے