اتوار, جون 28, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی: احسن...

پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

شکرگڑھ  میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ملکی مفاد کےمخالفین کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان کے خلاف بھارت سے بھی زیادہ زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، یہ مسترد شدہ عناصر افواجِ اور ریاست کے خلاف گمراہ کن مہم چلا رہے ہیں، پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ آج پوری دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی تحسین کر رہی ہے، پاکستان کو معرکۂ حق اور معرکۂ سفارت کاری میں کامیابی ملی، مضبوط معیشت کیلئے ملک کو انتشار، فساد اور بے یقینی سے بچانا ہوگا۔

احسن اقبال کا کہناتھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجٹ میں برآمدات کیلئے خصوصی مراعات دی گئیں، آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے