جمعرات, جون 25, 2026
ہوماہم خبریںایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس...

ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈار

لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  امریکا ایران جنگ میں  اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے کام لیا اور  آج دنیا پاکستان کو  پیس میکر کے نام سے جانتی ہے۔ 

لاہور میں داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ  امریکا اور ایران جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان سے کام لیا،  وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں یہ کام ہوا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن کے لیے انتھک کام کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا نام ساری دنیا میں گونج رہاہے، آج دنیا پاکستان کو امن کے علمبردارکے نام سے جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر حملے کی پاکستان نے سب سے پہلے مذمت کی، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ایران کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑا تھا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے برادر اسلامی ملک پر حملے کی بھی سخت مذمت کی، اسلامی ممالک میں سے کسی اور ملک نے اس حملے کی مذمت نہیں کی۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر دوبارہ پٹری پر ڈالا، اب ہمیں معاشی قوت بننا ہے، وزیراعظم دن رات کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کے لیے خصوصی دعا کیا کریں، یہاں سے تیل بھی نکلے گا اور سونا بھی نکلے گا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ آج دنیا کا ہرملک پاکستان کا نام جانتا ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو رسوائی کا سامنا ہے، اگر کوئی بری نگاہ سے پاکستان کی طرف دیکھے گا تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے، ہم چھوٹے سے چھوٹے ملک اور بڑے سے بڑے ملک کو ایک طرح دیکھتے ہیں۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے