بدھ, جون 24, 2026
ہوماہم خبریںمیں نے مولانا سے جو بات کی، اسے قبر میں لے جاؤں...

میں نے مولانا سے جو بات کی، اسے قبر میں لے جاؤں گا پر کبھی نہیں بتاؤں گا: وزیرِ اعظم

قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے تنہائی میں کیا بات کی؟ نہ وزیرِ اعظم نے بتایا نہ مولانا فضل الرحمٰن نے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے تنہائی میں جو مولانا سے بات کی، اسے قبر میں لے جاؤں گا پر کبھی نہیں بتاؤں گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے جواب دیا کہ میں وزیرِ اعظم کو اجازت دیتا ہوں کہ وہ بات ایوان میں بتا دیں۔ 

جس پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں مولانا کی آفر قبول نہیں کروں گا، کیونکہ پھر معاملات اتنے دور چلے جائیں گے کہ واپس نہیں آئیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے