جمعہ, جون 19, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ...

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرونِ ملک علاج کا فیصلہ،

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بیرونِ ملک علاج کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج اس وقت کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے، جہاں ان کا مزید ایک ہفتے تک علاج و معالجہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی علاج مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید خصوصی اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے امریکہ منتقل کیا جائے گا۔

شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے