ہفتہ, جون 6, 2026
ہوماہم خبریںبجٹ پر مشاورت، صدر زرداری کی سربراہی میں پی پی کا وفد...

بجٹ پر مشاورت، صدر زرداری کی سربراہی میں پی پی کا وفد حکومتی ارکان سے ملاقات کرےگا

وفاقی بجٹ پر مشاورت کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا وفد آج حکومتی ٹیم سے ملاقات کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومتی ارکان کے درمیان آج کی ملاقات میں ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پیپلز پارٹی کے وفد میں بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہوں گے جبکہ حکومتی ٹیم کی سربراہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، حکومتی ٹیم میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر ارکان بھی ساتھ ہوں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی بجٹ برائے سال 27-2026 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے