جمعہ, جون 5, 2026
ہومبلوچستانپنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک:آئی ایس...

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک:آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 3 اور 4 جون کو کی گئی، جھڑپ میں بھارتی اسپانسرڈ فنتہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور گاڑی برآمد کرلیا گیا، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی متعدد سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری، عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز مؤثر کارروائیاں کررہی ہیں، دہشت گردی کا  ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے