چمن: مال روڈ پر ڈیوٹی کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

