جمعہ, مئی 22, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایرانی نیوکلیئر پروگرام اب ہماری پہلی بڑی تشویش ہے: انور قرقاش

ایرانی نیوکلیئر پروگرام اب ہماری پہلی بڑی تشویش ہے: انور قرقاش

متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام پہلے ہماری دوسری یا تیسری بڑی تشویش تھی، اب پہلی تشویش ہے، ایران اپنے پاس موجود ہر ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انور قرقاش کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک اور جنگی مرحلہ صورتِ حال کو پیچیدہ بنا دے گا، آبنائے ہرمز پر کسی بھی تبدیلی کے ناصرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ یورپ پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ یورپ آبنائے ہرمز کے معاملے کو اپنے توانائی اور تجارت کے معاملے کے طور پر دیکھے، ہم سیاسی حل چاہتے ہیں لیکن خدشہ ہے کہ سیاسی حل خطے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دے گا۔

انور قرقاش نے بتایا کہ اوپیک کو چھوڑنے کے بارے میں متحدہ عرب امارات پچھلے 3 سال سے سوچ رہا تھا۔

امارات کے صدارتی مشیر نے کہا کہ سفارتی راستہ تلاش کرنا نہایت اہم ہے، تاہم سفارتی راستے کو مستقبل میں مزید پیچیدگیاں پیدا کرنے کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

 اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کسی بھی قومی دفاعی نظام کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں، امریکا ہر خلیجی ملک کے اندازوں میں پہلے سے زیادہ مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے