امریکی مندوب برائے اقوام متحدہ مائیکل والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد چین نے ایران سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے مائیکل والٹز نے کہا کہ چین نے ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے اورآبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس نہ لگانے پر اتفاق کیا ہے۔
مائیکل والٹز نے دعویٰ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے بعد چین نے ایران سے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کا متن اور وقت مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں فریقوں کو سنجیدہ اور نیک نیتی پر مبنی مذاکرات پر آمادہ کرنے کی ضرورت ہے، ایسی صورتحال میں قرارداد منظور کرنا مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

