حب کے علاقے عدالت روڈ پر امام بارگاہ کے قریب ایک گھر میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اس کی والدہ شمشاد بی بی زوجہ بہادر علی، بھائی اصف ولد بہادر علی اور بیوی مریم زوجہ ثاقب جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

