جمعہ, مئی 15, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپنجگور: گوارگو فتح علی میں گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،...

پنجگور: گوارگو فتح علی میں گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پنجگور کے علاقے گوارگو فتح علی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنا کر اچانک فائرنگ کی، جس کے باعث گاڑی میں سوار متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کردیا گیا، تاہم تاحال جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے