جمعہ, مئی 15, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران کا 90 فیصد دفاعی ڈھانچہ تباہ کردیا، بڑے حملے کی صلاحیت...

ایران کا 90 فیصد دفاعی ڈھانچہ تباہ کردیا، بڑے حملے کی صلاحیت بھی نہیں رہی: چیف امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں ایران کا 90 فیصد دفاعی صنعتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب ایران کو صنعتی ڈھانچے کی بحالی میں صدیاں لگیں گی، ایران بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا۔

ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق امریکی حملوں کے بعد حماس، حزب اللہ اور حوثی باغیوں کو ایران کی اسلحہ سپلائی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کی خفیہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اب بھی اپنی میزائل صلاحیتوں کو بڑی حد تک برقرار رکھے ہوئے ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ صورتحال ٹرمپ انتظامیہ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ امریکی حملوں میں ایرانی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے