بدھ, مئی 13, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںیو اے ای کا ایران کے 2 بیلسٹک میزائل، 3 ڈرونز تباہ...

یو اے ای کا ایران کے 2 بیلسٹک میزائل، 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات نے ایران کے 2 بیلسٹک میزائل اور 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امارتی وزارت دفاع نے کہا کہ دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور 3 ڈرونز کو تباہ کر دیے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایران کے یو اے ای پر اس حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یو اے ای حکام نےمزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پر ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک فضائی دفاعی نظام مجموعی طور پر 551 بیلسٹک میزائل، 29 کروز میزائل اور 2,263 ڈرونز کو ناکام بنا چکا ہے۔

ایران نے تاحال اس تازہ پیش رفت پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے