بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسرفراز بگٹی اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات، بلوچستان میں امن،...

سرفراز بگٹی اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات، بلوچستان میں امن، استحکام اور سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام، سیاسی ہم آہنگی کے فروغ اور عوامی و انتظامی امور پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر مدارس سے متعلق حالیہ معاملات پر بھی بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام مسائل کو باہمی افہام و تفہیم اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت صوبے میں پائیدار امن، برداشت اور مکالمے کی سیاست کو فروغ دینے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مفاد میں سیاسی ہم آہنگی اور تعاون ناگزیر ہے۔

ملاقات میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ رابطوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ ابھرتے ہوئے مسائل کو بروقت اور خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے