بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںجھل مگسی میں سیاہ کاری تنازع پر خونریز تصادم، 2 افراد جاں...

جھل مگسی میں سیاہ کاری تنازع پر خونریز تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

جھل مگسی: گنداواہ کے علاقے گوٹھ راہوجہ میں سیاہ کاری کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم پیش آیا۔

پولیس کے مطابق راہوجہ اور ڈیتھہ برادری کے درمیان ہونے والے اس تصادم کے نتیجے میں ڈیتھہ برادری کے عبدالقادر ولد محمد رمضان اور جان محمد ولد گل محمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

واقعے میں بدل خان ولد محمد شعبان، فضل محمد ولد گل محمد اور میر حسن ولد پہلوان زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیاہ کاری اور پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، جبکہ تمام ہلاک و زخمی افراد کا تعلق ڈیتھہ برادری سے ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان واقعے کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے