ایشیائی ترقیاتی بینک نے مشرق وسطیٰ تنازع سے ایشیائی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صورتحال مزید خراب بھی ہوسکتی ہے ۔
ازبکستان کے شہر سمرقند میں اے ڈی بی سالانہ اجلاس میں کہا گیا کہ خطے کی شرح نمو کم ہو کر 4.7فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ مہنگائی بڑھ کر 5.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا ایشیا اور پیسفک ممالک مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔
خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات ضروری ہے ، سرحد پار روابط مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے ، صدر اے ڈی بی نے کہا توانائی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بڑھانے پر اے ڈی بی کی توجہ ہے ، 70 ارب ڈالر کا پروگرام علاقائی ترقی کیلئے اہم بھی قرار دیا ۔

