پیر, مئی 4, 2026
ہوماہم خبریںمشرق وسطیٰ تنازع سے ایشیائی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اے ڈی...

مشرق وسطیٰ تنازع سے ایشیائی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مشرق وسطیٰ تنازع سے ایشیائی معیشت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا  اور کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صورتحال مزید خراب بھی ہوسکتی ہے ۔

ازبکستان کے شہر سمرقند میں اے ڈی بی سالانہ اجلاس میں کہا گیا کہ خطے کی شرح نمو کم ہو کر 4.7فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ مہنگائی بڑھ کر 5.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے ۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور  کہا ایشیا اور پیسفک ممالک مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔

خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات ضروری ہے ، سرحد پار روابط مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے ، صدر اے ڈی بی نے کہا  توانائی اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی بڑھانے پر اے ڈی بی کی توجہ ہے ، 70 ارب ڈالر کا پروگرام علاقائی ترقی کیلئے اہم بھی قرار دیا ۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے