ہفتہ, مئی 2, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمصروف علاقے اسد چوک پر قائم خستہ حال لوہے کے اوور پاس...

مصروف علاقے اسد چوک پر قائم خستہ حال لوہے کے اوور پاس پل نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی

حب شہر کے مصروف علاقے اسد چوک پر قائم خستہ حال لوہے کے اوور پاس پل نے ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق بچہ سڑک پار کرنے کی غرض سے اوور پاس پل پر چڑھا، مگر اسے علم نہیں تھا کہ پل کی لوہے کی چادریں جگہ جگہ سے ٹوٹی اور کمزور ہو چکی ہیں۔ اسی دوران اس کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے گر گیا۔
واقعے کے فوراً بعد بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اوور پاس پل کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکار ہے اور متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے اس واقعے کو انتظامی غفلت قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم سوالات: شہریوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اس معصوم بچے کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ اور اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ کس کے خلاف درج کیا جائے گا؟
قانونی ماہرین کے مطابق اگر سرکاری املاک کی خستہ حالی کے باعث انسانی جان کا نقصان ہو تو متعلقہ محکمے اور ذمہ دار افسران کے خلاف غفلت اور لاپرواہی کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پل کو بند کر کے مرمت کی جائے اور آئندہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے