جمعرات, اپریل 30, 2026
ہوماہم خبریںوزیراعظم اپنا گھر اسکیم کا اجرا، گھر کی خریداری کیلئے ایک کروڑ...

وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کا اجرا، گھر کی خریداری کیلئے ایک کروڑ روپے تک قرض دیا جائے گا

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کردیا گیا۔ گھر کی خریداری کیلئے 20 سال کیلئے ایک کروڑ روپے تک قرض دیا جائے گا۔ قرض لینے کیلئے درخواست آن لائن دینا ہو گی۔ ایک ماہ میں حتمی منظوری ہوگی۔

قرض کی رقم سے 10 مرلہ پلاٹ یا 10 مرلے کا بنا ہوا گھر خریدا جاسکے گا۔ 90 فیصد فنانسنگ حکومتی اسکیم کے تحت اور 10 فیصد انفرادی طور پر کرنا ہوگی۔ قرض حاصل کرنے کیلئے کوئی فیس یا پیمنٹ سے قبل ادائیگی کرنا شرط نہیں ہو گی۔

 اسلامک وکمرشل بینک، مائیکروفنانس یا ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے قرض ملے گا۔ 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر ایک کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا۔

 پہلے 10 سال میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ ہوگا، اگلے 10 سال نارمل مارک اپ ہوگا۔ 25 لاکھ قرض لینے والوں کو ماہانہ 16ہزار 499 روپے قسط ادا کرنا ہوگی۔ 50 لاکھ روپے قرض لینے والے افراد 32 ہزار 997 روپے ماہانہ قسط ادا کریں گے۔

اسکیم کے تحت 75 لاکھ قرض لینے والوں کی ماہانہ قسط 49 ہزار 497 روپے بنے گی۔ ایک کروڑ کے قرض پر 65 ہزار 996 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہو گی۔ قرض لینے کیلئے شناختی کارڈ ہولڈرز کا پہلے سے مقروض نہ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن منصوبے کی مانیٹرنگ کریں گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چھت کی فراہمی مقدس فریضہ ہے۔ 24 کروڑ پاکستانیوں میں سے بڑی تعداد اپنی چھت سے محروم ہے۔ یہ اسکیم کسی خاص علاقے کیلئے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہے۔ اگلے چار سال میں پانچ لاکھ گھروں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ تعمیراتی شعبے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسکیم کیلئے لیڈنگ کردار ادا کرنے والے بینکوں کو ایوارڈز دیں گے۔ وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کامیاب امیدواروں میں چیک تقسیم کیے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے