منگل, اپریل 28, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکیچ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان عامر ولد نوربخش جاں...

کیچ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان عامر ولد نوربخش جاں بحق، دو خواتین زخمی

کیچ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان عامر ولد نوربخش جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں

رپورٹس کے مطابق عامر کو 4 نومبر 2024 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا اور تقریباً دو سال بعد 24 اپریل 2026 کو وہ بازیاب ہوا تھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر علاج کی غرض سے کراچی جانے والا تھا اور اسی سلسلے میں آج سڑک کنارے گاڑی کا انتظار کر رہا تھا

اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا

فائرنگ کے واقعے میں اس کی اہلیہ اور بہن بھی زخمی ہو گئیں جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے