ہفتہ, اپریل 11, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کا مؤقف ہے مذاکرات کے دور میں ’مکمل جنگ بندی‘ ہونی...

پاکستان کا مؤقف ہے مذاکرات کے دور میں ’مکمل جنگ بندی‘ ہونی چاہیے: احسن اقبال

وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ اس پیکیج میں یعنی مذاکرات کے دور میں ’مکمل جنگ بندی‘ ہونی چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان فریقوں کو معاہدے تک لانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا، اگر فریقین جنگ بندی میں توسیع اور مذاکرات کے ایک اور دور پر متفق ہوجاتے ہیں تو بات چیت کو کامیاب سمجھیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے