ایس ای سی پی نے بلوچستان اور پنجاب کے لیے مزید پنشن فنڈز کی منظوری دے دی۔
ایس ای سی پی کےمطابق حکومت بلوچستان کےلیےمزید8 پنشن فنڈزکی منظوری دی گئی،حکومت پنجاب کے لیےایک اورپنشن فنڈ کی منظوری دی گئی،بلوچستان کے لیےمنظورشدہ پنشن فنڈزکی مجموعی تعداد 15 ہوگئی،پنجاب کے پنشن فنڈزکی تعداد 25 ہو گئی۔
ایس ای سی پی کےمطابق بلوچستان میں کنٹری بیوشن پنشن نظام کا عملی نفاذہوگیا،سرکاری اداروں میں بتدریج کنٹری بیوشن پنشن نظام لاگوکیاجارہاہے،پنشن اصلاحات سےحکومت کےطویل المدتی پنشن واجبات میں کمی ہوگی،کنٹری بیوشن پنشن سسٹم سےملازمین کوریٹائرمنٹ پر زیادہ فائدہ ہوگا،پنشن فنڈزکاانتظام پیشہ ورانہ انداز میں نجی ایسٹ منیجمنٹ کمپنیاں کر رہی ہیں۔

