پیر, اپریل 6, 2026
ہوماہم خبریںگوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں اضافہ،

گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں اضافہ،

گوادر پورٹ پر ایک اور بحری جہاز ایم وی ریوا گلوری 11 ہزار 629 میٹرک ٹن کارگو لے کر پہنچ گیا۔

وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، جس سے عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا۔

جنید انوار چودھری نے کہا کہ پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اس کی اسٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہیں، حکومت بندرگاہی نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر کارگو جہازوں کی آمد میں اضافے سے بندرگاہ کی اہمیت مزید بڑھنے لگی ہے، سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں کو گوادر پورٹ پر مکمل سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ خطے میں ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، بندرگاہ کو عالمی معیار کا میرین گیٹ وے بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے