اتوار, مارچ 29, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران پر حملہ ایسی جنگ کی بنیاد ڈال رہا ہے جو عشروں...

ایران پر حملہ ایسی جنگ کی بنیاد ڈال رہا ہے جو عشروں جاری رہیگی: سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس

ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دراصل ایک ایسی علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی۔

ابراہیم قالن نے قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ترکیہ پاکستانی اقدامات سمیت مذاکرات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ایران کا خلیجی ممالک پر حملہ ناقابل قبول ہے مگریہ بھی نہ بھولیں کہ جنگ شروع کس نےکی۔

ابراہیم قالن کا کہنا تھا ترکیےاس آگ کے گولے کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ٹھنڈا کرےگا، ایران کے خلاف جون میں 12 روزہ جنگ حالیہ جنگ کے لیےحالات جانچنےکی خاطر تھی، ترکیے،کرد، عرب اورفارسی اقوام کے درمیان عشروں تک تنازع کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔

سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ ایران جنگ سےخطےمیں تقسیم گہری ہونےکا خدشہ ہے، بدقسمتی یہ ہےکہ علاقائی جنگ کی قیمت 8 ارب افراد کوچکاناپڑےگی،جنگ شروع کرنیوالے لبنان، شام، فلسطین اور دیگرعلاقوں میں نئے حقائق پیدا کر رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے