تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی 91ویں بریگیڈ نے جنوبی لبنان میں زمینی آپریشن شروع کردیا ہے جس کا مقصد سرحد کے قریب ’فارورڈ ڈیفنس زون‘ کو مزید وسیع کرنا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حالیہ دنوں میں شروع کیے گئے اس آپریشن کا مقصد حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنا، خطرات کو ختم کرنا اور اسرائیلی سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے اضافی سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ 28 فروری سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 850 افراد ہلاک ہوچکے اور 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

