اتوار, مارچ 15, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاسلام امن، آشتی اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے، دنیا کو...

اسلام امن، آشتی اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے، دنیا کو اس کا حقیقی پیغام سمجھنے کی ضرورت ہے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام امن، آشتی اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے، دنیا کو اس کا حقیقی پیغام سمجھنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے رجحانات عالمی امن و استحکام کے لیے تشویشناک ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات کے سدباب کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کا اعلان امت مسلمہ کی اہم سفارتی کامیابی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنے کی کوششیں ایک منظم سازش ہیں جن کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ہم تمام مذاہب کے ماننے والوں کے حقوق اور ان کے مذہبی شعائر کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورمز پر اسلام کا حقیقی اور پرامن تشخص مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مغرب میں آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر مکالمے، تعلیم اور شعور کے فروغ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

نفرت اور تعصب کی دیواریں گرا کر ہی ایک پرامن اور متوازن عالمی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی برادری کو مؤثر قانون سازی اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مسلمانوں کے خلاف تعصب اور امتیازی سلوک انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

آئیں عہد کریں کہ انتہا پسندی کو رد کر کے رواداری، اعتدال اور باہمی احترام کو فروغ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے