پیر, مارچ 2, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسرحدی کشیدگی: حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں، غیر ملکی مشنز کی سیکورٹی...

سرحدی کشیدگی: حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں، غیر ملکی مشنز کی سیکورٹی بڑھانے کا حکم

لاہور: سرحدی کشیدگی کے باعث حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں  اور غیر ملکی مشنز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم جای کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کو سکیورٹی انتظامات فوری طور پر مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے جاری مراسلے میں موجودہ حالات کو “بڑھا ہوا خطرے کا تاثر” قرار دیتے ہوئے فوری اور جامع اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور اسلام آباد کے چیف کمشنر کو مراسلہ ارسال کیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں حفاظتی انتظامات کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام حساس تنصیبات، اہم سرکاری عمارتوں، عوامی مقامات، عبادت گاہوں، غیر ملکی سفارتی مشنز، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک منصوبوں اور دیگر کمزور اہداف کی سیکیورٹی کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔

صوبائی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کریں اور داخلی و خارجی راستوں، بین الصوبائی سرحدوں اور قائم شدہ چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات نے فوری اور جامع اقدامات پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں کواڈ کاپٹرز اور بغیر پائلٹ طیاروں کی آؤٹ ڈور پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی جو اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے