اتوار, مارچ 1, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران میں انتقام کی علامت ' سرخ پرچم' لہرا دیا گیا

ایران میں انتقام کی علامت ‘ سرخ پرچم’ لہرا دیا گیا

ایران میں انتقام کی علامت ‘ سرخ’ پرچم لہرا دیا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی مسجد جمکران کے گنبد پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے،قُم میں واقع مسجد جُمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا جو کہ انتقام کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی ساختہ ایم کیو 9 ڈرون کو تباہ کردیاہے،
ایران کی فضائی دشمن کے طیاروں کیلئے غیرمحفوظ ہیں،رائٹرز کے مطابق تہران میں ایران براڈکاسٹنگ کمپلیکس کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔

ایرانی دارالحکومت تہران پر اسرائیلی فوج نے نئےحملے کردئیے،صیہونی فوج نے وسطی تہران پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے، وسطی تہران کو گزشتہ سال کی جنگ کے بعد پہلی بار نشانہ بنایا،تل ابیب پر ایران کے حملے میں 40 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای امریکی حملےمیں شہیدہوگئےہیں،آیت اللہ خامنہ ای کو مشیروں سےملاقات کے دوران نشانہ بنایا گیا،حملے کےوقت ایرانی سپریم لیڈراپنےدفتر میں موجود تھے، انکی شہادت پرملک بھرمیں 40 روزہ سوگ اور،7 تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے