بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستانآصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا، عمر...

آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا، عمر ایوب

ہری پور;قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیٹ سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے اور اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کی بات فائنل ہوتی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں اور سردار اختر مینگل انصاف مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ اور گولیاں برسائی گئیں لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا۔ بانی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے