بدھ, مارچ 4, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر: ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد کی چرس پکڑی گئی، 2...

گوادر: ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد کی چرس پکڑی گئی، 2 اسمگلرز گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی۔

یہ گروہ گوادر سے کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے