ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںسیف الاسلام کی شہادت معمر قذافی کیخلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل...

سیف الاسلام کی شہادت معمر قذافی کیخلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خلاف استعمار کی بغاوت کا تسلسل ہے۔ 

ایک تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قذافی خاندان امریکا اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ قذافی خاندان کو عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیا گیا۔ 

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ امریکا میں کینیڈی، بھارت میں نہرو اور پاکستان میں بھٹو خاندان کو ختم کیا گیا۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کے خلاف جدوجہد کو جلا ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ میں قذافی خاندان اور لیبیا کے عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے