بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستانن لیگ کا پیپلز پارٹی سے رابطہ،اہم قانون سازی میں تعاون کی...

ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے رابطہ،اہم قانون سازی میں تعاون کی درخواست

اسلام آباد؛مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی سے قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی میں تعاون اور حمایت کے لئے درخواست کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے نہروں کی تعمیر کا مکمل منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے حکومت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شازیہ مری سے ملاقات کی ہے،ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے،یہ ملاقات ن لیگ کے رہنما ؤں کی درخواست پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی،ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی پی کو تحفظات دور کرنے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرادی تاہم نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے،پی پی ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ن لیگ نے پارلیمان کی کارروائی میں تعاون کی اپیل کی، ن لیگ قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں اہم قانون سازی میں حمایت اور تعاون کی درخواست کی ہے اور اس کے لئے پیپلزپارٹی سے قومی اسمبلی کورم میں تعاون کی اپیل ہے،پی پی وفد نے ن لیگ کو معاملات قیادت تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے نہروں کے خلاف قرارداد کی منظوری میں ن لیگ سے تعاون اورتعمیر کا منصوبہ ہی مکمل واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس پر سپیکر ایاز صادق نے ن لیگ کی اعلیٰ قیدت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور ن لیگ وفود کا رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے