[REQ_ERR: OPERATION_TIMEDOUT] [KTrafficClient] Something is wrong. Enable debug mode to see the reason. بلوچستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ برحق ہے ، جعفر مندوخیل – Daily Ahem Khabar

بلوچستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ برحق ہے ، جعفر مندوخیل

صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل قومی اسمبلی سے پاس ہوجاتی تو حکومت نیا مطالبہ سامنے رکھتی،مذکورہ بل سے متعلق چیئر مین سینیٹ کی خصوصی دلچسپی قابل دید ہے، ن لیگ بلوچستان

سینیٹ میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کو 65سے 80تک بڑھانے کا بل پاس ہوا ہے اور اب وہ قومی اسمبلی سے بھی پاس ہونے والا ہے ایسے میں نیا مطالبہ شامل کرنا پرانے کام کو التواءکا شکار کرسکتا ہے

کوئٹہ(اہم خبرویب‌ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے صوبائی حکومت کی جانب سے بلو چستا ن کے قومی اسمبلی میں نشستوں اضافے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل قومی اسمبلی سے پاس ہوجاتی تو حکومت نیا مطالبہ سامنے رکھتی،مذکورہ بل سے متعلق چیئر مین سینیٹ کی خصوصی دلچسپی قابل دید ہے ہمارا شروع سے مطالبہ رہا ہے کہ بلو چستا ن سے قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی حکومت کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل پر رد عمل دیتے ہوئے کیاشیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ اور بلوچستان کے سینیٹرز کی کاوشوں سے ایوان بالا سے بلوچستان اسمبلی کے نشستوں میں اضافے کا بل پاس ہوگیا جو قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاسز میں پیش ہونے کا امکان ہے ایسے وقت میں جب ایک کام مکمل نہیں ہوا ہے اور دوسرا شروع کرنے کا مطالبہ حیران کن عمل ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ برحق ہے حالانکہ ہمارا شروع سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستوں کو اضافہ کیا جائے

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کو 65سے 80تک بڑھانے کا بل پاس ہوا ہے اور اب وہ قومی اسمبلی سے بھی پاس ہونے والا ہے ایسے میں نیا مطالبہ شامل کرنا پرانے کام کو التواءکا شکار کرسکتا ہے بل سے متعلق چیئر مین سینیٹ کی خصوصی دلچسپی قابل دید ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ حکومت انتظار کرتی اور مذکورہ بل کو قومی اسمبلی سے پاس کرنے کے بعد نیا مطالبہ سامنے رکھتی تو معاملات بہتر انداز میں آگے چلتے لیکن نیا مطالبہ سامنے رکھنے سے نشستوں میں اضافے کا بل متنازعہ ہوسکتا ہے اور یہ قبل از وقت مطالبہ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *