بدھ, فروری 11, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں جدید تھریٹ اسسمنٹ سینٹر قائم، دہشت گردی کی پیشگی روک...

بلوچستان میں جدید تھریٹ اسسمنٹ سینٹر قائم، دہشت گردی کی پیشگی روک تھام کے لیے انٹیلیجنس اداروں کا مشترکہ نظام فعال

بلوچستان میں جدید تھریٹ اسسمنٹ سینٹر قائم، دہشت گردی کی پیشگی روک تھام کا نیا نظام

بلوچستان حکومت نے دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ایک جدید صوبائی انٹیلیجنس فیوژن اور تھریٹ اسسمنٹ سینٹر قائم کر دیا ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے واقعات سے پہلے ہی ان کی نشاندہی اور روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان حمزہ شفقات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ پیفٹیک بلوچستان کے تحت پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، انٹیلیجنس ادارے اور سول انتظامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا گیا ہے تاکہ حقیقی وقت میں معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ تجزیہ کیا جا سکے۔

یہ نظام دہشت گردی کے خلاف ابتدائی وارننگ اور روک تھام کو مضبوط بناتا ہے، دہشت گردوں کی مالی معاونت، منشیات اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف کارروائی میں مدد دیتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے