منگل, نومبر 17, 2026
ہوماہم خبریںاسلامی تعلیمات صبر، برداشت، ہمدردی اور احترامِ انسانیت کا درس دیتی ہیں:...

اسلامی تعلیمات صبر، برداشت، ہمدردی اور احترامِ انسانیت کا درس دیتی ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات صبر و برداشت، ہمدردی، عدل و انصاف اور احترامِ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ اختلافات کے باوجود دوسروں کے عقائد اور نظریات کا احترام کرنا ہی برداشت کا اصل مفہوم ہے۔

برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر باہمی احترام اور انسانی وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان بلا تفریقِ رنگ، مذہب اور طبقۂ فکر تمام شہریوں کو مساوات کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ ملک کا ثقافتی، لسانی اور مذہبی تنوع ہماری قوت اور قومی سرمایہ ہے جبکہ قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیت ایکٹ 2025 کا نفاذ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے علمائے کرام، اساتذہ، ذرائع ابلاغ اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعصب کو مسترد کریں، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیں اور نفرت و تشدد کے خلاف اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!