منگل, نومبر 17, 2026
ہوماہم خبریں' حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے'، بلاول بھٹو کی...

‘ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے’، بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں کے درمیان  سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ  بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو جمہوریت کو کم زور کریں، جمہوریت میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار اہم ہوتا ہے، اپوزیشن کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!