وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل کرے گی۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات عدالتوں میں ہیں،وہی ان کا فیصلہ کریں گی، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن وعن عمل کرےگی۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمارے قائدین قید میں تھے تو عدالتوں کے ذریعے ریلیف ملا، پی ٹی آئی نے ماضی میں عدالتوں کو برا بھلاکہا، وہ قابل مذمت ہے، آج پی ٹی آئی والے یہ تومان گئے کہ عدالت میں انصاف ہورہا ہے۔ پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ پرتشدد احتجاج سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا کہ آج نئے سیاسی سفر کا آغاز ہونے جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 17 ستمبر تک اسپتال میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، انصاف کا فیصلہ کرنے پر سپریم کورٹ کے شکرگزار ہیں۔

