ہفتہ, اگست 1, 2026
ہوماہم خبریںوزیر داخلہ کو 4، 5 سال بعد احساس ہوا کہ ملک نہیں...

وزیر داخلہ کو 4، 5 سال بعد احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال پر حکومت کے اپنے نمائندوں نے آواز اٹھانی شروع کردی ہے، وزیر داخلہ کو 4، 5 سال بعد احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، پاکستان کے عوام تو 4، 5 سال سے یہی بات کہہ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزراء کو چاہیے کہ یہ بات اب کابینہ کے اجلاس میں کریں، ملک میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، ریفارمز سطحی نہیں ہونی چاہئیں، ملک میں ہر سال نیا تجربہ کیا جاتا ہے، ہمیں نظام بدلنا ہے، رول آف لاء چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنا ختم کریں، اگر سارے سیاستدان کرپٹ ہیں تو ملک کون چلائے گا؟ دو بڑے پارٹنرز ہیں جو ملک چلا رہے ہیں، دونوں پارٹنر ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی آمدن میں 6 سال میں کمی ہوئی ہے، ہر گھر کی قوت خرید میں 14 فیصد کمی ہوئی ہے، پاکستان کا ہر گھرانہ اب غریب ہے، ملک میں بیروزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ہر پاکستانی سالانہ اوسطاً 60 ہزار روپے ٹیکس ادا کرتا ہے، ملک میں مسلسل غربت بڑھ رہی ہے، جو ٹیکس چند سال پہلے تک 30 ہزار تھا وہ اب 60 ہزار روپے ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی کیونکہ کوئی پالیسی نہیں ہے، حکومت صرف ٹیکس لگانا جانتی ہے، پاکستان میں کوئی پتا نہیں کب ٹیکس لگا دیےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 8 ہزار بچے ایچ آئی وی سے متاثرہ ہیں، حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی شروع کی ہے، زرعی ملک باہر سے گندم خرید رہا ہے،   بجلی، گیس، پیٹرول، ڈیزل سب کچھ مہنگا ہے، دنیا میں کسی اور ملک کی یہ حالت نہیں ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!