بدھ, جولائی 29, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس...

بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شہید

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی رکھنی مرید بگٹی شہید ہوگئے۔

ایس پی بارکھان عبدالحق نے بتایا کہ ڈی ایس رکھنی مرید بگٹی علاقے میں گشت کر رہے تھےکہ بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

ایس پی بارکھان کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری ملزمان کی گرفتاری کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!