بدھ, جولائی 29, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںفورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس...

فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 32 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوااور بلوچستان کےمختلف علاقوں میں آپریشنز کیے جس میں  32 دہشتگرد  مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات ضلع خیبرمیں انٹیلی جنس بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے مختلف دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا، فورسز کی اس کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کی گئیں اس دوران شدید فائرنگ کےتبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے زیراستعمال اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردکےخاتمے کے لیےآپریشنز جاری ہیں، ان آپریشنز کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!