منگل, جولائی 14, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، غیرمتزلزل حمایت کا...

پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان گزشتہ رات برادر ملک سعودی عرب پر کیے گئے کھلے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے قابلِ مذمت اقدامات سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، ان اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کا خدشہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان اس نازک گھڑی میں برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور افہام وتفہیم کے لیے مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ابہا ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں نے میزائل حملے کیے تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے