منگل, جولائی 14, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںاردن کے عوام امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں، اس سے...

اردن کے عوام امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں، اس سے فلسطینیوں کی مدد اور خطے میں امن ممکن ہوگا: پاسداران انقلاب

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اردن کے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں۔

پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ آج اردن میں اس امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایران پرحملے کیے گئے، امریکی جارحیت کے پہلے روز انہی اڈوں سے حملوں میں میناب میں 186 بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکی افواج کو ان کی کارروائیوں کا جواب دیا، ایران کو اردن یا اس کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں، اردن کےعوام کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ اردن کے عوام کسی بھی دوسری قوم کی نسبت فلسطینیوں کے دکھ اوران کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بہتر سمجھتے ہیں، اردن کے عوام صہیونی ریاست کے جرائم سے آگاہ ہیں جس نے غزہ میں 20 ہزار بچوں سمیت 70 ہزار فلسطینیوں کا قتل عام کیا جو براہ راست امریکی مداخلت سے ہوا۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ اردن کے عوام امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کےلئے اپنی آواز بلند کریں، اردن کے عوام کے مطالبے سے فلسطینی عوام کی مدد اور خطےمیں امن کی بحالی ممکن ہوگی، اردن کی سربلندی ہماری خواہش ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے