پیر, جولائی 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ ہنہ اڑک واقعہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، 3 دہشت گرد...

کوئٹہ ہنہ اڑک واقعہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، 3 دہشت گرد ہلاک، 7 افراد اغوا، ضیا اللہ لانگو اور شاہد رند کی پریس کانفرنس

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شاہد رند نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ رات دہشت گردوں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں مقامی آبادی پر حملہ کیا، تاہم علاقہ مکینوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوا، جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے۔ حکام کے مطابق دہشت گرد فرار ہوتے وقت سات افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہنہ اوڑک میں سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر متحرک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد علاقے کے لوگوں کو ہنہ اوڑک چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔

ضیا اللہ لانگو نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردوں کو بھارت کی حمایت حاصل ہے، جبکہ افغانستان کی سرزمین ان کے استعمال میں لائی جا رہی ہے۔

سینیٹر منظور کاکڑ کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ذاتی خیالات کا اظہار کیا ہوگا، جبکہ احتجاج کرنے والے ہمارے اپنے لوگ ہیں اور حکومت ان کے جذبات کا احترام کرتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے