اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہےکہ اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت سے متعلق بیان میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی شعبے پر غیرضروری بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صارفین تک ہرممکن فائدہ منتقل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب تک ڈیزل کی قیمت میں200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کرچکے ہیں، اس ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی قیمتوں کے اشاریوں کا جائزہ لیں گے۔

