ہفتہ, مئی 16, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںہر قسم کے خطرے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،...

ہر قسم کے خطرے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، یو اے ای کا دوٹوک مؤقف

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یو اے ای اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام قانونی، سفارتی اور عسکری حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

وزارتِ خارجہ کےبیان میں کہاگیا کہ کسی بھی “خطرے یا جارحانہ اقدام” کا مقابلہ کرنے کے لیے ریاست اپنے مکمل خودمختار اختیارات استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے۔

یو اے ای حکام کےمطابق حالیہ تمام اقدامات دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کیے گئے،جن کا مقصد ملکی خودمختاری، شہریوں کے تحفظ اور اہم تنصیبات و بنیادی ڈھانچے کی حفاظت یقینی بنانا تھا۔

بیان میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات خطے میں استحکام اور اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے