جمعہ, مئی 15, 2026
ہوماہم خبریںاسلام آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر بڑا فراڈ،...

اسلام آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر بڑا فراڈ، 270 افراد سے 13 کروڑ روپے ہتھیانے کا انکشاف

اسلام آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے نام پر بڑے مالی فراڈ کا انکشاف ہوا ہے،جہاں موبائل ایپس کے ذریعے شہریوں سے کروڑوں روپے بٹور لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق 270 افراد سے 13 کروڑ 40 لاکھ روپےسے زائد رقم ہتھیائے جانے کے الزام میں این سی سی آئی اے نےمقدمہ درج کرکےتحقیقات کا آغازکردیا،حکام کاکہنا ہےکہ مقدمہ مقامی شہری مراد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا،جس میں غیرملکی باشندوں سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ اور فراڈ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے،ملزمان نے شہریوں کو آن لائن سرمایہ کاری اور منافع کے جھانسے دے کر موبائل ایپس کے ذریعے رقوم وصول کیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے